Hesperian Health Guides

باب نمبر ۷: خاندانی منصوبہ بندی کے ذریعے عورتوں کی صحت کا تحفظ

ہیسپرین ہیلتھ ویکی > عورتوں کی صحت کا تحفظ عملی اقدامات کی کتاب > باب نمبر ۷: خاندانی منصوبہ بندی کے ذریعے عورتوں کی صحت کا تحفظ


اس باب میں:


3 families with different numbers of children.


خاندانی منصوبہ بندی کی سہولتوں کی دستیابی عورتوں کی صحت بہتر بنانے کی کسی بھی کوشش کا اہم حصہ ہے۔ یہ صحت کے حق میں بھی شامل ہے۔ اگر عورتیں خود یہ فیصلہ کرسکیں کہ انھیں کب جنسی ملاپ کرنا ہے اور کب بچہ پیدا کرنا ہے تو ان کی صحت زیادہ بہتر ہوگی۔ ضبطِ ولادت یا حمل روک ادویات/ طریقوں سے خاندانی منصوبہ بندی کرنے کا حق عورتوں کو فیصلہ کرنے کا اختیار دیتا ہے۔

خاندانی منصوبہ بندی نئی چیز نہیں ہے۔ جنسی ملاپ سے بچ کر اور بچوں کو دودھ پلا کر عورتیں ہمیشہ حمل سے بچائو کرتی رہی ہیں۔ بعض عورتیں اپنی ماہواری کے دنوں اور ان میں بار آوری کے وقت کا حساب رکھتی ہیں اور حمل روکنے یا حاملہ ہونے میں اس سے مدد لیتی ہیں۔ آج کل حمل روکنے کے بہت سے دوسرے طریقے بھی ہیں۔ ان میں مردانہ اور زنانہ کنڈوم جیسے رکاوٹی طریقے؛ ضبطِ ولادت کی گولیاں، انجکشن اور امپلانٹس کے ہارمونل طریقے؛آئی یوڈیز (انٹرا یوٹرائن ڈیوائسز)؛ اورمستقل طریقے (نس بندی/ نل بندی) شامل ہیں۔ان میں سے کسی بھی طریقے کے استعمال کو بعض اوقات ’’برتھ کنٹرول‘‘ (ضبطِ ولادت) ’’چائلڈ اسپیسنگ‘‘ (بچوں کی پیدائش میں وقفہ) یا ’’کونٹراسیپشن‘‘ (حمل روک) کہتے ہیں۔