Hesperian Health Guides

نوزائیدہ بچے میں خون بہنے کو روکنے کے لیے

یہ مواد نئی جہاں ڈاکٹر نہ ہو کے پیشگی ابواب پر مبنی ہے

وٹامن ’کے‘، فائیٹومینا ڈائیون، فائیٹونا ڈائیون


نوزائیدہ بچے اور انھیں چھاتی سے دودھ پلانا: دوائیں

خون کو بہنے سے روکنے اور خون جمنے کے لیے جسم وٹامن ’کے‘ استعمال کرتا ہے تاکہ خون میں جمنے والا مادہ پیدا ہو۔ لیکن کئی بچے ایسے پیدا ہوتے ہیں جن کے جسم میں وٹامن ’کے‘ کی مقدار کم ہوتی ہے۔ اس لیے اگر کسی بھی وجہ سے بچے کے جسم سے خون بہنا شروع ہوجائے تو صورت حال بہت جلد قابو سے باہر ہوسکتی ہے۔ اگر نوزائیدہ بچے کے جسم کے کسی حصے (منہ، آنول نال، مقعد) سے خون بہنے لگے تو زیادہ خون بہنے سے بچنے کے لیے اسے وٹامن ’کے‘ دیا جاسکتا ہے۔ وٹامن ’کے‘ بہت چھوٹے پیدا ہونے والے (2 کلو گرام سے کم وزن) یا وقت سے پہلے پیدا ہونے والے بچوں کو بھی دیا جاسکتا ہے تاکہ ان کا خون نہ بہے۔ ان بچوں میں جریان خون کا اندیشہ ہوتا ہے۔وٹامن ’کے‘ بڑی عمر کے بچوں یا بالغ افراد میں بہتے خون کو روکنے کا کام نہیں کرتا۔

استعمال کا طریقہNBgrninject.png
پیدائش کے 2 گھنٹے کے بعد بچے کی ران کے باہر کے پہلو میں 1 ملی گرام (1 ملی گرام کا ایک ایمپل، یا 2 ملی گرام ایمپل کی ½ مقدار) انجکشن کے ذریعے دیں۔

زیادہ دوا کا انجکشن نہ دیں۔ اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، نقصان ہوسکتا ہے۔