Hesperian Health Guides

پہلے دو مہینوں میں بچے کا اکثر معائنہ کریں

یہ مواد نئی جہاں ڈاکٹر نہ ہو کے پیشگی ابواب پر مبنی ہے


اس باب میں:

NWTND Newb Page 11-2.png



پیدائش کے بعد مڈوائف یا صحت کارکن کو ماں اور بچے کی دیکھ بھال کرتے رہنا چاہیے۔ ماں اور بچہ معائنے کے لیے صحت مرکز آسکتے ہیں، لیکن جب بھی ممکن ہو بچے کا پہلا معائنہ گھر پر ہی کرنا چاہیے تاکہ وہ سفر کرنے یا صحت مرکز پر دوسرے مریضوں کا سامنا کرنے سے محفوظ رہے۔ پیدائش کے اگلے دن ماں اور بچے کا معائنہ کریں، پیدائش کے تین دن بعد اور پھر پیدائش کے ایک ہفتے بعد ماں اور بچے کا معائنہ کریں۔ اگلا معائنہ 6 ہفتے پر مناسب ہوتا ہے۔ اگر ماں یا بچے کو کسی بیماری یا مسئلے کا سامنا ہو تو ضرورت کے مطابق انھیں دیکھنے جائیں۔ ماں اور بچے کو بار بار دیکھنا اور ان کی حالت سے باخبر رہنا اور کسی بیماری یا خرابی کا پتا لگانا بہتر ہوتا ہے اور بیماری کے جان لیوا ہونے سے پہلے اس کا علاج کرنا ممکن ہوتا ہے۔