Hesperian Health Guides

باب نمبر ۵: جنسی بیماریوں سے بچائو

اس باب میں:

جنسی عمل کے ذریعے لگنے والے امراض یا ایسی ٹی آئیز (STIs)، جنھیں عام طور پر جنسی بیماریاں کہا جاتا ہے، ایسی بیماریاں ہیں جو جنسی عمل کے دوران ایک شخص سے دوسرے شخص کو لگ جاتی ہیں۔ تمام جنسی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے ، لیکن بہت سے افراد، خاص طور پر عورتوں کے لیے ان سے بچنا مشکل ہوتا ہے۔

جنسی بیماریوں سے بچائو کے لیے یہ بہت اہم ہے کہ لوگ ان کے بارے میں کسی پریشانی یا شرمندگی کے احساس کے بغیر سوچیں اور بات کریں۔ جنسی بیماریوں کے بارے میں گروپ میں بیٹھ کر بات کرنے سے لوگوں کو مدد ملتی ہے کہ وہ ان بیماریوں کے بارے میں بھی اتنی ہی آسانی سے بات کرسکیں جیسے ہیضہ یا فُلو کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ گروپ مباحثے سے لوگ یہ بھی جان لیتے ہیں کہ کوئی جنسی بیماری کس طرح صرف ایک انسان کو نقصان نہیں پہنچاتی۔ جنسی امراض کے بارے میں گروپ کی بات چیت پورے سماج میں ان بیماریوں سے بچائو کے طریقوں کو پھیلانے میں مدد دیتی ہے۔

2 women having a conversation.
مجھے شرمندگی محسوس ہورہی ہے لیکن میں تمھیں بتاتی ہوں۔ دو ہفتے پہلے ایسٹیبان شہر سے گھر آیا۔ میں بہت خوش ہوئی، لیکن اب اس کے ساتھ جنسی عمل سے مجھے تکلیف ہوتی ہے۔ پیشاب کرتے وقت بھی سخت تکلیف ہوتی ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ وہ شہر واپس چلا جائے۔ سمجھ میں نہیں آتا میں کیا کروں۔
کلارا بہن، مجھے بتائو کیا پریشانی ہے، مجھے تمھاری طبیعت ٹھیک نہیں لگ رہی؟