Hesperian Health Guides

تخلیقی توانائی کا اظہار

اس باب میں:

ہم سب اپنے خیالات اور احساسات کا اظہار مختلف طریقوں سے کرتے ہیں۔ بعض اوقات سوچ بچار اور باہمی گفتگو کے کام میں وقفے کے لیے ہم جسم کی حرکت اور مختلف سرگرمیاں استعمال کرسکتے ہیں۔ یہ سرگرمیاں روز مرہ کے معمولات کو بدلنے اور لوگوں کو اپنے خیالات کا اس طرح اظہار کرنے کا موقع دیتی ہیں جو رسمی گفتگو کے مقابلے میں آسان ہو۔

a woman speaking as she leads others in a guided meditation.
یاد رکھیں کہ آپ کو ناک کے ذریعے سانس اندر لینا ہے اور منہ سے سانس باہر نکالنا ہے۔ اب ذرا تصور کریں کہ آپ ایک جنگل سے گزر رہی ہیں۔
رہنمائی کے ساتھ کیا جانے والا مراقبہ، کسی بھی پُر مشقت یا جذباتی میٹنگ کے بعد شرکأ کو پرسکون کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔

ڈرامے کے ذریعے تدریس

[[ڈرامائی مناظر اور رول پلے (دیکھیں صفحہ 146تا 148) شرکأ کو نئے طریقوں کی مشق اور ایک دوسرے سے تعلق پیدا کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ مظاہرے اس طرح کے ہوسکتے ہیں:

  • حاضرین کا معاملات سے جذباتی تعلق پیدا کرنا
  • لوگوں کو مشکل موضوعات پر محتاط انداز سے گفتگو کی دعوت دینا
  • تعلیم اور صلاحیت کا لحاظ کیے بغیر ہر ایک سے مخاطب ہونا
  • مل جل کر مسائل حل کرنے میں لوگوں کی مدد کرنا۔


اپنے گروپ کے باہر کے لوگوں کو ان موضوعات پر معلومات پہنچانے کے لیے ڈرامے اور قصہ گوئی کی سرگرمیاں بھی استعمال کی جاسکتی ہیں، جن پر آپ کام کر رہی ہیں۔ ڈراما تیار کرتے وقت سوچیں کہ آپ دیکھنے والوں میں کس طرح کے احساسات پیدا کرنا چاہتی ہیں۔ ڈرامے میں آپ کون سے اہم مسئلے کی نشاندہی کرنا چاہتی ہیں؟ دیکھنے والوں میں یہ جذبہ کیسے پیدا کرتی ہیں کہ اپنی زندگی میں وہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے عملی اقدام کریں؟ ایسے کردار تخلیق کریں، دیکھنے والے جن کو اپنا جیسا جان سکیں_ یعنی کردار اس طرح کی باتیں کریں، اس طرح کی زندگی گزارتے ہوں اورایسا لباس پہنتے ہوں جیسا دیکھنے والے پہنتے ہیں۔ آپ کے کرداروں کو جن مسائل کا سامنا کرنا پڑے وہ حقیقی ہوں اور اس طرح کے ہوں، جن کا سامنا دیکھنے والوں کو ہے۔ اس طریقے سے کردار مسئلے کو جس طرح حل کریں گے یا حل کے لیے جو اقدامات کریں گے وہ حقیقی نظر آئیں گے۔ لوگوں کو عملی اقدام پر تیار کرنا اس وقت بہت آسان ہوتا ہے جب مسائل کو اس انداز سے پیش کیاجائے جو دیکھنے والوں کے دلوں کو اور ذہنوں کو چُھولے۔ مسائل کے بارے میں کہانیاں بہت سادہ نہیں ہوتیں۔ یہ دکھا کر کہ مسئلہ کتنا پیچیدہ ہے، ہم گروپوں کو مسائل اور ان سے متعلق چیزوں کے بارے میں گہرائی سے سوچنے پر آمادہ کرسکتے ہیں۔

HAW appc Page 324-1.png

WOW کا طریقہ استعمال کرتے ہوئے ڈراما تیار کریں

WOW کا مطلب ہےضرورت (وانٹWant /)، رکاوٹ (آبسٹیکل(Obstacle /، جیت (وِنWin /) ڈرامے کا آغاز ’ضرورت‘ سے کریں۔ پس منظر بتائیں اور پھر اصل کردار کا مقصد یا اس کی خواہش کا اظہار کریں۔ caption


a man and woman talking as they sit with 3 children.
تم مجھے بیٹا کب دوگی؟
اسرا ابھی بہت چھوٹی ہے.... ہم تو اسے بھی اچھا کھانا نہیں کھلا سکتے۔

رکاوٹ پیدا کریں۔ اس سے ڈرامے میں سنسنی خیزی اور دلچسپی پیدا ہوگی۔

2 women talking.
میرے شوہر چاہتے ہیں کہ کوشش جاری رکھیں، جب تک بیٹا نہ پیدا ہو۔
ممکن ہے کہ تم دونوں کسی بیچ کے راستے پر اتفاق کرلو، میں سوچتی ہوں کہ تم اس سے کیا کہو۔

ڈرامے کا انجام۔ ڈرامے کے انجام میں آپ کا کردار جیت بھی سکتا ہے اور ہار بھی سکتا ہے۔

a woman and a man talking.
میں چاہتی ہوں کہ دو سال انتظار کیا جائے، اس کے بعد ہم پھر کوشش کرسکتے ہیں۔ اس عرصے میں بچیاں اتنی بڑی ہو جائیں گی کہ ننھے بچے کی دیکھ بھال میں ہاتھ بٹا سکیں۔
میں تو نہیں چاہتا کہ اس کوشش کو کبھی روکا جائے_ لیکن ممکن ہے کہ اس طریقے سے ہم کچھ بچت کرلیں اور جب تک تم بھی تیار ہو جائو گی۔

قابلِ توجہ مشورے

a woman thinking.
مجھے یہ بات یاد رکھنی ہے کہ ماریو کو ہم جنس پرست بھائی کا کردار نہ دیا جائے۔


ڈرامے بہت پراثر ہوسکتے ہیں۔ ان باتوں کو ذہن میں رکھیں: یہ نہ کریں:

  • بری باتیں نہ دکھائیں، مثلاً جبری جنسی زیادتی کا منظر، اس کے بجائے اس واقعے کو گفتگو میں بیان کریں (دیکھیں باب6: صنفی تشدد کا خاتمہ، صفحات 132 تا 134، 141اور 148)۔
  • مظلوم پر کبھی الزام نہ دھریں نہ اسے قصور وار بنائیں۔ لوگوں کا مذاق نہ اڑائیں یا نہ ایسے مناظر دکھائیں جو جنسی جذبات ابھارنے والے ہوں۔
  • لوگوں کو ایسے کردار نہ دیں جو حقیقی زندگی میں ان کی صورت حال سے بہت ملتے جلتے یا حقیقی نظر آئیں۔


یہ کریں:*لوگوں کو ان کے کرداروں سے الگ رکھیں۔ ڈراما ختم ہونے کے بعد اس کے بارے میں بات کریں، لیکن اس وقت بھی لوگوں کو اس نام یا کردار سے پکاریں جو انھوں نے ڈرامے میں ادا کیا ہے۔

  • ڈراما اتنا طویل ہو کہ آپ اپنی بات کہہ دیں، پھر سہولت سے اسے ختم کردیں۔
  • بہت سی نقلی چیزیں استعمال کریں (مثلاً گتے یا لکڑی کی تلوار)، مزاح، مزاحیہ نام، تبدیل ہوتے صنفی کردار اور باتوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا۔


موسیقی، گیت اور رقص

HAW appc Page 326-2.png
موسیقی اور گیت لوگوں کے جذبات کو بہت ابھارتے ہیں۔ جب معلومات یا کوئی نقطۂ نظر گیت کے الفاظ کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے تو لوگوں کو وہ جلد اور آسانی سے یاد ہو جاتا ہے اور وہ اسے دوسروں کے سامنے دہراتے ہیں۔ ناچ اور گانے میں لوگوں کی دلچسپی انھیں شرکت پر ابھارتی ہے، جوش پیدا کرتی ہے اور گروپ کی ابلاغ کی کوششوں کو طاقت ور بناتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ لوگوں کے لیے زبردست تفریح بھی ہے، رقص اور گیت کسی بھی تقریب، جلسے اور میٹنگ کے ماحول کو پرجوش بنا سکتے ہیں، عوام کی توجہ مبذول کراتے ہیں اور لوگوں کو آپ کے مقصد کی حمایت میں جمع کرسکتے ہیں۔