Hesperian Health Guides

خمیری انفیکشن (تھریش، کنڈیڈا، ییسٹ انفیکشن)

ہیسپرین ہیلتھ ویکی > نئی جہاں ڈاکٹر نہ ہو > [[New Where There Is No Doctor:باب نمبر 27: نوزائیدہ بچے اور انھیں چھاتی سے دودھ پلانا|باب نمبر 27: نوزائیدہ بچے اور انھیں چھاتی سے دودھ پلانا]] > خمیری انفیکشن (تھریش، کنڈیڈا، ییسٹ انفیکشن)

یہ مواد نئی جہاں ڈاکٹر نہ ہو کے پیشگی ابواب پر مبنی ہے

نوزائیدہ بچے اور انھیں چھاتی سے دودھ پلانا: دوائیں

جینشین وائلٹ (اودی دوا)، جی وی، کرسٹل وائلٹ، میتھائل روز اینی لینیم کلورائڈ


منہ کے اندر، دودھ پلانے والی ماں کی چھاتی کے نپلز پر، جلد کی تہوں میں یا ولوا یا وجائنا میں خمیری انفیکشن کا یہ ایک سستا علاج ہے۔ یہ دوا بیکٹریا سے ہونے والے جِلد کے چند انفیکشنز میں بھی اثر کرتی ہے۔


ذیلی اثراتGreen-effects.png

جینشین وائلٹ جب منہ کے اندر یا وجائنا پر استعمال کی جائے تو جِلدپر سوزش اور درد کے ساتھ سوجن کا سبب بن سکتی ہے۔ اگر دَدوڑے یا سوجن کی شکایت ہو تو دوا کا استعمال بند کردیں۔

اہم باتNBgrnimportant.png

جینشین وائلٹ جہاں لگائی جائے وہ جگہ اودی ہوجاتی ہے۔ جِِلد پر رنگ کے نشان چند روز میں ختم ہوجاتے ہیں لیکن اگر دوا کپڑے پر لگ جائے تو اس کا نشان صاف نہیں ہوتا۔

استعمال کا طریقہNBgrneyedrop.png
میتھائل روزے نیلینیم کلورائڈ (جینشین وائلٹ) کا 0.5 فیصد محلول استعمال کریں۔ دوا کا محلول جِلد پر، منہ کے اندر یا ولوا پر دن میں 2 سے 3 مرتبہ لگائیں۔ میتھائل روزے نیلینیم کلورائڈ (جینشین وائلٹ) کا 0.5 فیصد محلول استعمال کریں۔

اگر انفیکشن دو سے تین دن میں بہتر نہ ہو تو کوئی دوسری دوا استعمال کریں۔

نسٹاٹِن


نسٹاٹِن، منہ، چھاتی کے نپلز، جِلد اور وجائنا کے اکثر خمیری انفیکشنز میں بہت اچھی طرح اثر کرتی ہے۔ منہ میں لگانے کے لیے یہ محلول کی شکل میں آتی ہے جبکہ وجائنا کے لیے کریم، پائوڈر یا شافے کی صورت میں ملتی ہے۔

ذیلی اثراتGreen-effects.png

جِلد پر جس جگہ نسٹاٹِن لگائی جائے وہاں سوزش ہوسکتی ہے۔ ایسا عام طور پر نہیں ہوتا، اس لیے اگر دَدوڑا پڑ جائے تو دوا کا استعمال بند کر دیں۔ نسٹاٹن سے بعض اوقات دست بھی آنے لگتے ہیں۔

اہم باتNBgrnimportant.png

ایسا خمیری انفیکشن جو نسٹاٹِن سے بہتر نہ ہو، یا بار بار ظاہر ہوتا رہے، وہ ایچ آئی وی کی علامت ہوسکتا ہے۔

استعمال کا طریقہNBgrneyedrop.png

محلول کی شکل میں نسٹاٹن 100,000 یونٹس فی ملی لیٹر (بعض اوقات 500,000 یونٹس فی ملی لیٹر) میں ملتی ہے۔ اکثر لوگوں کو 100,000 سے 200,000 یونٹس والی دوا استعمال کرنی چاہیے، لیکن ایچ آئی وی کے مریض کی ہر خوراک میں 500,000 یونٹس والی دوا استعمال کرسکتے ہیں۔

بچہ جس کے منہ میں سفید چھالے ہوں

200,000 یونٹس والا محلول (2 ملی لیٹر، چائے کے آدھے چمچے سے کم مقدار) دن میں 4 مرتبہ دیں۔.
منہ کے اندر دوا کو پھیلانے کے لیے صاف کپڑا یا ڈراپر استعمال کریں۔ منہ کے اندر چھالے ختم ہونے کے دو دن بعد تک دوا کا استعمال جاری رکھیں، ورنہ چھالے دوبارہ ہوجائیں گے۔

دودھ پلانے والی ماں کے لیے جس کی چھاتی کے نپلز پر خمیری انفیکشن ہو (سوزش، سرخی یا درد) 100,000 سے 200,000 یونٹس والی نسٹاٹن کریم، پائوڈر یا محلول، نپلز پر دن میں 4 مرتبہ لگائیں۔