Hesperian Health Guides

اینٹی بایوٹک سے آنکھوں کا علاج

یہ مواد نئی جہاں ڈاکٹر نہ ہو کے پیشگی ابواب پر مبنی ہے

نوزائیدہ بچے اور انھیں چھاتی سے دودھ پلانا: دوائیں

نوزائیدہ بچوں کی آنکھوں کو شدید انفیکشن اور اندھا ہونے سے بچانے کے لیے اینٹی بایوٹک دواؤں کے مرہم اور قطرے استعمال کیے جاتے ہیں۔ بچوں کی آنکھوں میں یہ انفیکشن اس وقت ہوتا ہے جب بچے کی پیدائش کے وقت ماں کی وجائنا میں جنسی طور پرمنتقل ہونے والا کوئی انفیکشن موجود ہو۔ یہ دوائیں بیکٹریا سے ہونے والے آنکھوں کے انفیکشن کے لیے بھی استعمال کی جاتی ہیں۔ اگر آنکھوں کا انفیکشن شدید نوعیت کا ہو تو اینٹی بایوٹک دوا منہ کے ذریعے یا انجکشن کے ذریعے دیں۔

استعمال کا طریقہNBgrneyedropoint.png

1 فیصد ٹیٹرا سائیکلین یا 0.5 فیصد سے 1 فیصد اریتھرو مائی سین کا مرہم پیدائش کے بعد درمیانہ درجے کے آنکھوں کے ایسے انفیکشن کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے جو بیکٹریا سے ہوا ہو۔ پیدائش کے دو گھنٹے بعد صرف ایک مرتبہ لگائیں۔

     اگر اینٹی بایوٹک آنکھوں کا مرہم نہ ملے تو 2.5 فیصد پرویڈون- آیوڈین کا محلول کا ایک قطرہ یا 1 فیصد سلور نائیٹریٹ محلول کا ایک قطرہ، ہر آنکھ میں ڈالیں۔ چونکہ سلور نائیٹریٹ جلد ہوا میں اڑ جاتی ہے اس لیے اس کا محلول گاڑھا ہوتا ہے۔ پرانی رکھی ہوئی سلور نائٹریٹ استعمال نہ کریں۔ یہ بچے کی آنکھیں جلا دے گی۔ اگر دوا کے بارے میں شبہ ہو تو سلو نائٹریٹ ہرگز استعمال نہ کریں۔

     مرہم لگانے کے لیے بچے کی پلک کو نرمی سے اٹھائیں اور مرہم کی ہلکی سی پٹی آنکھ میں اندر سے باہر کی طرف لگا دیں۔ قطرے والی دوا کے لیے نیچے کی پلک کو نرمی سے کھینچیں اور دو قطرے ڈال دیں۔ مرہم کی ٹیوب یا قطرے والی دوا کی بوتل بچے کی آنکھ سے نہیں لگنی چاہیے۔