Hesperian Health Guides

نوزائیدہ بچے اور انھیں چھاتی سے دودھ پلانا

یہ مواد نئی جہاں ڈاکٹر نہ ہو کے پیشگی ابواب پر مبنی ہے


ہیسپرین ہیلتھ ویکی > نئی جہاں ڈاکٹر نہ ہو > باب نمبر 27: نوزائیدہ بچے اور انھیں چھاتی سے دودھ پلانا

اس باب میں:

پیدائش کے فوراً بعد کی دیکھ بھال

بچے کی پیدائش کے بعد پہلے گھنٹے میں چند آسان اور سادہ کام بچے کی زندگی بچانے اور لمبے عرصے کے لیے اسے صحت مند رہنے میں مدد دیتے ہیں۔

1 یہ یقین کریں کہ بچہ اچھی طرح سانس لے رہا ہے۔

2 اسے گرم اور خشک رکھیں، ماں کے سینے پر اس طرح لٹا دیں کہ درمیان میں کوئی کپڑا نہ ہو

3 ماں کی چھاتی سے دودھ پینے میں اس کی مدد کریں

کیا بچہ اچھی طرح سانس لے رہا ہے؟

جب بچہ پیدا ہو رہا ہو اور آپ اسے خشک کرکے ماں کی چھاتی سے لگا رہی ہوں، اس وقت غور سے دیکھیں کہ کیا وہ اچھی طرح سانس لے رہا ہے۔ یہ کام فوراً اور تیزی سے کرنے سے آپ ایسے بچے کی جان بچا لیں گی جس کی سانس نہ آرہی ہو۔.

NWTND Newb Page 1-1.png
بازو اور ٹانگیں مضبوط ہیں

رنگ اچھا ہے

اچھی طرح سانس لے
رہا ہے یا
رو رہا ہے
NWTND Newb Page 1-2.png
لٹکا ہوا اور بے جان بازو

جلد پر گہرے سرخ یا
اودے نشان یا جِلد کا
رنگ نیلا، زرد یا راکھ
کا سا ہو رہا ہے

سانس لینے میں مشکل ہو رہی ہےیا سانس کی کوئی علامت نہیں ہے اور رو نہیں رہا ہے
یہ بچہ تندرست دکھائی دیتا ہے
اس بچے کو مدد کی ضرورت ہے۔
جلد اور فوری۔

اگر بچہ کے بازو اور ٹانگیں ڈھیلی ڈھالی اور غیر مستحکم ہیں، جِلد کا رنگ نیلا ہے یا وہ سانس نہیں لے رہا

بچے کو زور سے نہ تھپتھپائیں۔

1. بچے کے منھ سے مواد نکالیں۔ انگلی پر صاف کپڑا لپیٹیں اور بچے کا منھ صاف کریں یا بلب سرنج یا سکشن پمپ کی مدد سے پہلے منھ اور پھر ناک سے مواد صاف کریں۔

NWTND Newb Page 2-1.png
NWTND Newb Page 2-2.png

2. ہاتھ کی مضبوط گرفت کے ساتھ بچے کی کمر کو اوپر نیچے سہلائیں۔ اسی کے ساتھ تولیے یا صاف کپڑے سے بچے کا جسم خشک کریں۔ تولیے سے اس کے تلو ٔں کو بھی رگڑیں۔ اس سے بچے کو گہرا اور اچھا سانس لینے میں مدد ملے گی۔

اگر بچہ اب بھی سانس نہ لے یا سانس لینا بند کردے تو اس کی جان بچانے کے لے اسے سانس دلوائیں۔

جان بچانے کے لیے سانس دلانا

1. بچے کو صاف اور ٹھوس جگہ لٹا دیں۔ میز یا فرش پر لٹاتے وقت کپڑا اس طرح بچھائیں کہ وہ اس کے جسم کے نیچے بھی ہو اور اوپر سے بھی اسے ڈھانپ سکے تاکہ بچے کا سینہ گرم رہے۔


2. بچے کی ٹھوڑی ذرا سی اوپر اٹھائیں تاکہ ٹھوری اوپر چھت کی طرف ہوجائے۔ بچے کے کندھوں کے نیچے تہہ کیا ہوا کپڑا رکھنے سے اس کام میں مدد ملے گی اور سانس لینے کے لیے حلق کھلا رہے گا۔

NWTND Newb Page 2-4.png
NWTND Newb Page 2-3.png
بچہ سیدھا لیٹا ہو اور اس
کا چہرہ اوپر کی طرف ہو، اس طرح
اس طرح نہیں


3. اپنا منھ پورا کھولیں۔ اپنے ہونٹوں کو بچے کے منھ اور ناک پر اس طرح رکھیں کہ ہوا باہر نہ نکل سکے۔
Ur.NWTND Newb Page 3-1.png
اپنے منھ سے سانس دلانے دلانے
کے بجائے آپ سانس کا بیگ اور
ماسک بھی استعمال کر سکتے ہیں


4.اپنے منھ سے ہوا بچے کے اندر پھونکیں۔ ہلکے اور چھوٹے سانس لیں۔ ہر ایک یا دو سیکنڈ کے بعد ایک چھوٹی پھونک جلدی سے ماریں۔ احتیاط کریں کہ پھونک بہت تیز اور اتنی سخت نہ ہو، کہ بچے کے ننھے اور کمزور پھیپھڑوں کو نقصان پہنچے۔

ہر پھونک کے بعد چند لمحے انتظار کریں تاکہ بچہ سانس باہر نکال سکے۔


NWTND Newb Page 3-2.png
1 اور...
NWTND Newb Page 3-3.png
سانس اندر
پھونکیں۔


اگر لگے کہ ہوا اندر نہیں جا رہی تو رک جائیں۔ بچے کی ٹھوڑی اوپر اٹھائیں تاکہ حلق کھل جائے۔ اب دوبارہ کوشش کریں۔ اگر بچہ رونا شروع کر دے یا ہر منٹ میں کم از کم 30 سانسیں خود لینے لگے، تو اس کا مطلب ہے کہ اب بچہ ٹھیک ہے۔ اسے ماں کے سینے پر لٹا دیں اور گرم رکھیں۔ امید ہے کہ اب وہ ٹھیک رہے گا۔ لیکن اگلے چند گھنٹوں تک اس پر نظر رکھیں۔ کیا بچے کی جِلد کا رنگ ٹھیک ہے؟ کیا وہ آسانی سے سانس لے رہا ہے؟ اگر بچے کا جسم یا اس کے منھ کے آس پاس کا حصہ نیلا ہونے لگے یا اسے سانس لینے میں مشکل ہو رہی ہو تو فوراً مدد حاصل کریں۔

جان بچانے کے لیے کی جانے والی سانس دلانے کی اس مشق کے 20 منٹ بعد بھی اگر بچہ خود سے سانس نہ لے رہا ہو تو زیادہ اندیشہ یہ ہے کہ وہ مر چکا ہے۔ دکھ کے ان لمحوں میں بچے کے گھر والوں کے نزدیک رہیں۔ انھیں آپ کی توجہ اور دیکھ بھال کی ضرورت ہوگی۔

بچے کو گرم رکھیں۔ ماں کے جسم سے ملا کر رکھیں۔


Ur.NWTND Newb Page 4-1.png
بچے کو ماں کے سینے پر اس طرح لٹا
دیں کہ دونوں کی جِلد ایک دوسرے سے ملی ہو۔
بچے کے سر کو ٹوپی
یا کمبل سے ڈھانپ دیں


نوزائیدہ بچے کی بہترین جگہ ماں کا سینہ ہے۔


نوزائیدہ بچے کے جسم کو گرم اور خشک رکھنا بہت ضروری ہے۔ ماں کے جسم کی حرارت بچے کو گرم رکھے گی۔ بچے کا معائنہ کرنے یا نہلانے کے لیے اسے ماں سے الگ نہ کریں۔ بچے کو فوراً نہانے کی ضرورت نہیں ہے۔ فوراً نہلانے سے بچے کا جسم خطرناک حد تک ٹھنڈا ہوسکتا ہے۔ ماں اور بچے کو ایک دوسرے سے الگ کرنے کی ضرورت نہیں۔ سوائے اس کے کہ جان بچانے کے لیے بچے کو مصنوعی سانس دینے کی ضرورت ہو۔


  • بچے کا جسم خشک کریں: بچے کو ماں کے جسم پر لٹاتے وقت اسے خشک کریں۔
  • بچے کو گرم رکھیں۔ ماں کے برہنہ سینے پر لٹا کر بچے کے جسم کو گرم رکھیں۔ اب دونوں کو کمبل یا موٹے کپڑے سے ڈھانپ دیں۔ گیلے کمبل یا چادریں فوراً ہٹا دیں اور ان کی جگہ صاف اور خشک کمبل یا چادر رکھیں۔ گیلے کمبل یا چادر سے بچے کو ٹھنڈ لگ سکتی ہے۔


اگر ماں کو اسپتال بھیجنا ضروری ہو یا وہ کسی وجہ سے بچے کو نہ لے سکتی ہو تو باپ یا خاندان کا کوئی اور فرد بچے کو اپنے جسم سے اسی طرح لگا کر رکھے کہ دونوں کی جلد کے درمیان کپڑا نہ ہو۔

NWTND Newb Page 5-1.png

دودھ پلانا شروع کردیں

یدائش کے ایک گھنٹے بعد عام طور پر بچے سو جاتے ہیں۔ سونے سے پہلے بچے کو دودھ پلانا ضروری ہے۔ اگر بچہ ماں کی چھاتی سے دودھ نہ پی سکے تو چھاتی دبا کر ماں کے پہلے دودھ کے چند قطرے بچے کے ہونٹوں پر ٹپکائیں تاکہ وہ دودھ پینے میں دلچسپی لے یا ماں کی چھاتی کا نپل بچے کے منھ میں دینے کی کوشش کریں۔ ماں کے دودھ کے سوا کوئی چیز نہیں ہے جو بچے کی صحت کی ضمانت دے سکے۔ ماں کے دودھ اور خاص طور پر پیدائش کے بعد پہلے دودھ— جسے کولوسٹرم کہا جاتا ہے کے بارے میں مزید جاننے کے لیے دیکھیں یہاں.