Hesperian Health Guides

باب نمبر 4: جنسیت اور جنسی صحت

اس باب میں:

HAW Ch4 Page 75-1.png

جب آپ جنسی صحت کے بارے میں سوچتی ہیں تو ممکن ہے کہ آپ کے ذہن میں تولیدی صحت یا جنسی بیماریوں (ایس ٹی آئی ز) سے بچائو کا خیال آئے۔ یہ بھی جنسی صحت کے اہم پہلو ہیں۔ لیکن جنسیت کا مطلب جنسی رویے کا وہ اظہار ہے جو آپ کررہی ہوتی ہیں__یہ بھی جنسی صحت کا نہایت اہم حصہ ہے۔

عورت کی اچھی جنسی صحت کے لیے صرف صحت مند جنسی اعضا ہونا ضروری نہیں، صحت مند جنسی اعضا کے علاوہ اسے ان باتوں کا اہل بھی ہونا چاہیے:

  • اپنی جنسیت یا جنسی رویے کا ایسا اظہار جو اس کے لیے آرام دہ اور لطف دینے والا ہو۔
  • اپنے جنسی رفیق کا انتخاب۔
  • خود طے کرے کہ کب اور کس طرح جنسی عمل میں شریک ہو۔
  • اگر وہ حاملہ ہونا چاہتی ہے تو خود طے کرے کہ حمل کب ہو۔
  • جنسی بیماریوں، خاص طور پر ایچ آئی وی (ایڈز) سے خود کو بچانے کے قابل ہو۔
  • جنسی تشدد سے آزاد ہو، اس میں جبری جنسی عمل بھی شامل ہے۔


اس باب میں دی گئی سرگرمیوں سے لوگوں کو مدد ملے گی کہ وہ جنسیت کے بارے میں اور ان چیزوں کے بارے میں اعتماد کے ساتھ گفتگو کریں جو وہ صحت مند جنسی تعلقات کے لیے کرسکتی ہیں۔ اپنی عمر،صنف، اعتقادات اور ثقافتی طریقوں کے لحاظ سے آپ ان سرگرمیوں میں ردوبدل کرسکتی ہیں۔