Hesperian Health Guides
خطرے کی علامات کو جانیں
ہیسپرین ہیلتھ ویکی > عورتوں کی صحت کا تحفظ عملی اقدامات کی کتاب > باب نمبر ۸: صحت مند زچگی اور محفوظ ولادتیں > خطرے کی علامات کو جانیں
فہرست
حمل کے دوران خطرے کی علامات
اگر عورت میں مندرجہ ذیل علامات نظر آئیں تو عورت کو صحت مرکز یا اسپتال پہنچانے میں مدد کریں:
وجائنا سے خون بہنا۔ حمل کے ابتدائی عرصے میں یہ اسقاط اور آخری عرصے میں رحم (یوٹرس) سےپلسینٹا کے علیحدہ ہونے کی علامت ہوسکتی ہے ۔ | |
پہلے تین ماہ میں شدید درد، خون بہہ رہا ہو یا نہیں۔ اس کی وجہ رحم کے باہر حمل ٹھہرنا ہوسکتی ہے۔ اس سے عورت مرسکتی ہے۔ | |
انفیکشن کی علامات (بخار، سردی لگنا، وجائنا سے بدبو آنا)۔ رحم میں انفیکشن بہت خطرناک ہوتا ہے۔ اس کا علاج ہونا چاہیے ورنہ عورت مرسکتی ہے۔ sچہرے اور ہاتھوں میں سوجن، شدید درد سر یا غشی۔ بلند فشار خون کے ساتھ یہ علامات اکلمپسیا کی آمد کی ہیں۔ اکلمپسیا سے عورت مرسکتی ہے۔ |
|
تشنج یا ’دورہ ‘ (اکلمپسیا)۔ جو حاملہ عورت تشنج میں مبتلا ہو یا بے ہوش ہو، اس کی جان بچانے کے لیے فوری طبی مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔ |
لیبر اور پیدائش کے دوران خطرے کی علامات
لیبر کے دوران جس عورت میں خطرے کی علامات دکھائی دیں اسے دو گھنٹے سے کم وقت میں اسپتال لے جانا ضروری ہوتا ہے ورنہ عورت یا بچہ مرسکتا ہے۔ خطرے کی بعض علامات یہ ہیں:
بہت زیادہ خون بہنا۔ اچانک خون کی دھار نکلنا یا مسلسل خون بہتے رہنا بہت خطرناک ہے۔ گھر کے دو افراد کو ضرورت پڑنے پر خون دینے کے لیے عورت کے ساتھ جانا چاہیے۔ | |||
پیٹ میں مسلسل شدید درد، جو لیبر کے سکڑاؤ سے مختلف ہو۔ اس کا مطلب یہ ہوسکتا ہے کہ پلیسنٹا رحم سے علیحدہ ہورہا ہے جس سے ماں یا بچے کی موت واقع ہوسکتی ہے۔ | |||
شدید درد سر اور تشنج۔ یہ اکلمپسیاکی علامات ہیں۔ عورت کو فوری طبی مدد کی ضرورت ہے۔ بہت طویل درد زہ۔ اگر شدید درد زہ ایک دن یا ایک رات (۱۲گھنٹے) سے زیادہ جاری رہے یا دو گھنٹے سے زیادہ زور لگانے کے باوجود کوئی ایسی علامت نہ ہو کہ بچہ جلد پیدا ہونے والا ہے تو یہ آبسٹریکٹڈ لیبر کی علامات ہیںجس سے ماں اور بچہ دونوں مر سکتے ہیں۔ |
|||
ہاتھ یا ٹانگ کا پہلے باہر آنا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ بچہ پیدائش کے لیے غلط پوزیشن میں ہے۔ |
پانی کی تھیلی پھٹنے کے باوجوددردزہ شروع نہ ہونا۔ انفیکشن کی روک تھام کے لیے ضروری ہے کہ پانی کی تھیلی پھٹنے کے بعد 24گھنٹے کے اندر ولادت ہوجائے۔ اگر پانی کی تھیلی پھٹنے کے بعد 12گھنٹے تک لیبر شروع نہ ہو تو طبی مدد حاصل کریں۔ پانی ہرا یا بھورا ہونا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ بچے نے رحم میں پاخانہ کردیا ہے۔ پاخانہ اس کے منہ میں جانے کے باعث اسے سانس لینے میں مشکل پیش آسکتی ہے یا انفیکشن ہوسکتا ہے۔ |
پیدائش کے بعد خطرے کی علامات
زچگی کے بعد پہلے دو ہفتے تک کسی بھی وقت خطرے کی علامات نمودار ہوسکتی ہیں۔ ان میں مندرجہ ذیل شامل ہیں:
بہت سا خون بہنا یا مسلسل خون بہتے رہنا۔ اس کا سبب وجائنا یا یوٹرس کا پھٹ جانا ہوسکتا ہے لیکن پیدائش کے بعد خطرناک جریانِ خون کا سب سے عام سبب ’رکا ہوا ‘ یا ’ضدی ‘پلسینٹا (انول نال) ہے۔ یہ اس وقت ہوتا ہے جب پلسینٹا یا پلسینٹا کا کوئی چھوٹا حصہ رحم کے اندر رہ گیا ہو۔
انفیکشن کی علامات (بخار، سردی لگنا، وجائنا سے بدبو آنا)۔ رحم کا انفیکشن بہت خطرناک ہوتا ہے۔ اس کا علاج ہونا چاہیے ورنہ ہوسکتا ہے کہ عورت کے مزید بچے نہ ہوسکیں یا وہ فوت ہوجائے۔
غشی، کمزوری، متلی، بے ہوشی۔ بچہ پیدا کرنے کے بعد عورت کا بہت تھکن محسوس کرنا معمول کی بات ہے لیکن اگر اس کا سرچکرا رہا ہو یا متلی محسوس ہو تو ممکن ہے کہ جسم کے اندر خون بہہ رہا ہو(اسے اندرونی جریانِ خون کہتے ہیں)۔
شدید درد سر اور تشنج (اکلمپسیا) زچگی کے بعد بھی ہوسکتا ہے۔ فوری طور پر طبی مدد حاصل کریں۔
سرگرمی
خاکوں کے ساتھ اندازوں کا کھیل: یہ ایمرجنسی ہے!
یہ کھیل حمل، زچگی اور بچے کی ولادت کے دو ہفتوں تک کے عرصے کے دوران ایک گروپ کو ہنگامی حالات کی خطرے کی علامات سمجھانے کا ایک دلچسپ طریقہ ہے۔
تیاری کے لیے:
ہر شخص کو خطرے کی ایک علامت دی اور ان سے ایک چھوٹا خاکہ (کھیل) تیار کرنے کو کہیں جس میں خطرے کی اس علامت کا ذکر کیا گیا ہو اور بقیہ گروپ کو سمجھائیںکہ وہ خاکے دیکھے اور یہ اندازہ لگائے کہ کون سی علامات کا حوالہ دیا گیا ہے۔ لوگوں کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ کچھ سامان تیار یا استعمال کریں (جیسے سوجے ہوئے ہاتھ دکھانے کے لیے روئی بھرے دستانے، خون دکھانے کےلیے سرخ رنگ یا مارکر یا نومولود کو دکھانے کے لیے کپڑوں کا بنڈل)۔ ہر فرد کسی اور سے خاکے میں شریک ہونے کو کہہ سکتا ہے۔
اداکاری کے لیے:
ہر فرد ایک چھوٹے سے خاکے کی اداکاری کرے گا جبکہ بقیہ گروپ دیکھے گا۔ خاکہ مکمل ہوجائے تو بقیہ گروپ سے اس بارے میں اپنے اندازے بتانے کو کہیں کہ خاکے میں خطرے کی کون سی علامت کا حوالہ دیا گیا ہے۔ اگر گروپ کو مزید معلومات درکار ہوں تو وہ سوالات کرسکتے ہیں اور خاکہ دکھانے والا فرد ’ہاں ‘ یا ’نہیں ‘میں جواب دےسکتا ہے۔جب گروپ خطرے کی علامت کا درست اندازہ لگا لے تو سب تالیاں بجائیں اور اداکاروں کا شکریہ ادا کریں۔
کھیل اس وقت تک جاری رکھیں جب تک ہر کوئی ایک خاکہ نہ دکھالے۔