Hesperian Health Guides
صنف، طاقت اور صحت
ہیسپرین ہیلتھ ویکی > عورتوں کی صحت کا تحفظ عملی اقدامات کی کتاب > صنف، طاقت اور صحت
تقریباً ہر ایک کے پاس کچھ طاقت ہوتی ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ طاقت کی تقسیم اور استعمال کیسے کیا جاتا ہے۔ طاقت کی مختلف قسموں پر بحث کرنے سے یہ سمجھا جاسکتا ہے کہ صحت مندانہ یا مضر انداز میں طاقت کیسے استعمال کی جاتی ہے۔
کسی اور پر قدرت یا قابو رکھنا، طاقت کی مضر ترین قسم ہے۔ اس قسم کی طاقت کو دھمکی، تشدد یا سزا میں استعمال کیا جاتا ہے تاکہ کسی فرد یا افراد کے گروپ کو کوئی ایسا کام کرنے پر مجبور کیا جائے جو وہ نہیں کرنا چاہتا۔
زیادہ طاقتور لوگ دوسرے افراد اور ان کے افعال پر اختیار قائم رکھنے کے لیے اکثر اصولوں، روایات اور قوانین کا استعمال کرتے ہیں۔ کم طاقتور لوگ، جیسے خواتین، عام طور پر اصول، روایات اور قوانین بنانے کے عمل سے باہر ہوتے ہیں حالانکہ وہ ان کی زندگی سے متعلق ہوتے ہیں، جن میں صحت کی سہولتوں تک مکمل رسائی شامل ہے۔ ان طریقوں سے طاقت استعمال کرنے کو بعض اوقات جبر کہا جاتا ہے۔
اس قسم کی طاقت اتنی شدید ہوسکتی ہے اور اتنے طویل عرصے برقرار رہ سکتی ہے کہ کم طاقت رکھنے والا فرد یا گروپ عدم مساوات کو ’معمول ‘ سمجھ کر قبول کرلیتا ہے۔ اس صورت میں یہ بھی ہوسکتا ہے کہ انھیں کوئی راستہ دکھائی نہ دے یا تبدیلی لانے کا کوئی امکان نظر نہ آئے اور وہ فرد یا گروپ یہ نقطۂ نظر دوسروں تک پہنچائے۔
| اندرونی طاقت کا مطلب ہے احساسات اور خیالات پر عمل کرنے کی صلاحیت۔ اس قسم کی طاقت سے لوگوں میں یہ اہلیت پیدا ہوتی ہے کہ کسی مقصد کا تصور کریں اور اس پر یقین کریں کہ اس مقصد تک پہنچنا ممکن ہے۔ دنیا بھر کی لڑکیاں اور عورتیں جب رکاوٹوں کے باوجود تعلیم حاصل کرتی ہیں، مشکل حالات میں اپنے خاندان کو یکجا رکھتی ہیں اور اپنی اور اپنے کنبے اور برادری کی صحت کے تحفظ کے طریقے ڈھونڈتی ہیں تو وہ اس قسم کی طاقت کا مظاہرہ کرتی ہیں۔ | |
دوسروں کے ہمراہ طاقت سماج میں اتحاد، یکجہتی اور تعاون کے ذریعے حاصل ہوتی ہے۔ اجتماعی طاقت سے لوگوں میں وہ تبدیلیاں لانے کی صلاحیت بڑھتی ہے جو پوری برادری کے وقار، انصاف اور صحت کے لیے بہتری کا باعث بنتی ہیں۔ طاقت کی مختلف قسموں کے بارے میں مزید جاننے کے لیے دیکھیں سرگرمی زیادہ طاقتور بمقابلہ کم طاقتور (صفحہ 154)۔ | صحت سب کے لیے |
فہرست
تعلق کا جائزہ لیں: صنفی کردار، طاقت اور صحت
Tاگلے چار صفحات پر دی گئی سرگرمیوں سے گروپ کو صنفی توقعات، غیر مساوی طاقت کے تعلقات اور ان دونوں کے عورتوں کی صحت پر اثر کا جائزہ لینے میں مدد مل سکتی ہے۔ صنفی کرداروں، طاقت اور صحت کے درمیان تعلق کا جائزہ لینے کے لیے یہ سرگرمیاں مل جل کر یا الگ الگ انجام دی جاسکتی ہیں۔آپ ان سرگرمیوں کو خواتین کی صحت کے کسی مخصوص مسئلے کا جائزہ لینے کے لیے ڈھال سکتی ہیںجیسے محفوظ زچگی، اور پھر اس بارے میں بحث کرسکتی ہیں کہ صنفی کردار اور طاقت اس مسئلے پر کیونکر اثر انداز ہوتے ہیں۔
سرگرمی
بوجھ کا ترازو
اس سرگرمی سے گروپ کو یہ جائزہ لینے میں مدد مل سکتی ہے کہ طاقت میں فرق اور عورتوں اور مردوں سے مختلف طرح کی توقعات، غیرمساوی بوجھ کا سبب کیسے بنتی ہیں، جن کا خواتین کی صحت پر اثر ہوتا ہے۔ آپ چاہیں تو یہ سرگرمی صرف خواتین اور لڑکیوں پر مشتمل گروپ کے ساتھ کرسکتی ہیں یا ہمدرد مردوں کو شامل کرسکتی ہیں۔
تیاری کے لیے: دو ڈبے، تھوڑی سی ڈوری اور لکڑی کا ٹکڑا لے کر ایک ترازو بنائیں۔ ایک ڈبا عورتوں کے بوجھ کو ظاہر کرے گا اور دوسرا مردوں کے۔ڈبے میں ڈالنے کے لیے کچھ برابر کے سائز کے دال کے دانے وغیرہ یا کنکر رکھیں۔ کچھ کارڈ یا کاغذ کے ٹکڑے بھی رکھیں (کاغذ کی ایک عام شیٹ کو آدھا کرلیں تو مناسب رہے گی)۔
- لوگوں کو یہ سوچنے میں مدد دینے کے لیے کہ صنفی عدم مساوات سے عورتوں کی صحت پر کیا اثر پڑتا ہے وانا کی ’’غیرمحفوظ زچگیاں‘‘ (صفحہ 220)، یا ایما کی’’ جنس اور ناراض دلہن‘‘ کی کہانی (صفحہ 95) سنائیں۔
- گروپ سے کہانی کے بارے میں اور ان کی اپنی زندگی اور تجربات کے بارے میں سوچنے کو کہیں۔ ان سے کہیں کہ اس بارے میں سوچیں کہ صنفی توقعات بعض اوقات عورتوں اور مردوں کوایسا رویہ اختیار کرنے سے روکتی ہیں جس سے عورتوں کی صحت کا تحفظ ہوسکتا ہے۔ مردوں اور عورتوں کے لیے ان حدود کو صنفی توقعات کا ڈالا ہوا بوجھ سمجھا جاسکتا ہے۔
- گروپ کے مختلف افراد سے ان صنفی کرداروں یا توقعات کے بارے میں پوچھیں جو خواتین کی صحت پر اثر ڈالتے ہیں- مثالیں دینے کو کہیں۔ ہر فرد جب کسی بوجھ کا نام لے تو اس سے کہیں کہ عورت یا مرد کے پلڑے میں، جس طرف بھی وہ بوجھ ہو، ایک کنکر ڈال دے۔ ان مثالوں کی عکاسی کے لیے جن میں عورتوں کی صحت سب سے زیادہ متاثر ہوتی ہے اضافی کنکر ڈالیں۔ اگر کوئی بوجھ کسی نوجوان عورت، تارک وطن یا اقلیتی گروپ کے لیے مزید خطرناک ہو تب بھی پلڑے میں اضافی کنکر ڈالیں۔ ہر کنکر کے بارے میں ایک کارڈ یا کاغذ کے پرزے پر لکھیں اور دیوار پر چپکا دیں جس میں عورتیں ایک طرف ہوں اور مرد دوسری طرف۔ نوٹ کریں کہ عورتوں کے زیادہ تر بوجھ طاقت یا پیسے یا وسائل تک رسائی کے فقدان کے حوالے سے ہیں۔
- گروپ سے کہیں کہ ترازو کو دیکھیں اور یہ جائزہ لیں کہ کس پلڑے میں زیادہ بوجھ ہے۔ وضاحت کریں کہ ان نابرابریوں پر بحث کرکے آپ مردوں کو مورد الزام نہیں ٹھہرا رہیں بلکہ یہ سمجھنے کی کوشش کررہی ہیں کہ صنفی توقعات سے عورتوں اور مردوں دونوں کی صحت کیونکر متاثر ہوسکتی ہے۔ جب صنفی بوجھ کی رکاوٹ نہ ہو تو ہر ایک کی زندگی اور صحت بہتر ہوتی ہے۔ آپ چاہیں تو آخر میں اس بات پر غوروفکر کیا جاسکتا ہے کہ مردوں اور عورتوں کے درمیان توازن کو بہتر کیسے بنایا جاسکتا ہے۔ آگے ڈومینو کا کھیل آرہا ہے جو صنفی کردار، خواتین کی حیثیت اور صحت کے باہمی تعلق کا مزید جائزہ لینے کا اچھا طریقہ ہے۔
آپ چاہیں تو آخر میں اس بات پر غوروفکر کیا جاسکتا ہے کہ مردوں اور عورتوں کے درمیان توازن کو بہتر کیسے بنایا جاسکتا ہے۔ آگے ڈومینو کا کھیل آرہا ہے جو صنفی کردار، خواتین کی حیثیت اور صحت کے باہمی تعلق کا مزید جائزہ لینے کا اچھا طریقہ ہے۔
"’’بوجھ کا ترازو ‘‘ سرگرمی سے گروپ کو خواتین کی طاقت اور صحت تک عدم مساوی رسائی کے بہت سے اسباب کا جائزہ لینے میں مدد ملتی ہے جیسے کم تعلیم اور زیادہ کام۔ اگلی سرگرمی میں آپ یہ دیکھ سکتی ہیں کہ یہ بوجھ عورتوں کی صحت کو کیسے متاثر کرتا ہے۔ اس سرگرمی میں وہی اصول استعمال ہوتے ہیں جو ڈومینو کے کارڈ کے کھیل میں ہوتے ہیں، سوائے اس کے کہ نقطوں کے بجائے ڈومینو کے دونوں پہلوؤں میں کوئی سبب یا اثر ہے جس کا خواتین کی صحت سے تعلق ہے۔ اسباب کا تعلق عورتوں کی کمتر حیثیت یا صنفی توقعات سے ہے۔ اثرات صحت کے مسائل پیدا کرنے والے حالات تک لے جاتے ہیں۔گروپ لیڈر کا کام یہ ہے کہ اس سرگرمی کو دلچسپ اور مزیدار بنائے جیسے ڈومینو کا کھیل ہوتا ہے اور ساتھ ہی لوگوں کو اس بارے میں سنجیدہ گفتگو کرنے میں بھی مدد دے کہ عورتوں کی کمتر حیثیت، صحت کے سنگین مسائل بلکہ موت تک کا باعث بن سکتی ہے۔مقصد بحث و مباحثہ ہے، امتحان لینا نہیں۔
سرگرمی
ڈومینو کا کھیل
ڈومینو بنانے کے لیے:
رنگین کاغذ یا گتے کے 15سے 20بڑے مستطیل ٹکڑے لیں (8½"x14" سائز مناسب رہے گا)۔یہ آپ کے ڈومینو ہوں گے۔
ر ڈومینو کارڈ کے ایک سِرے پر سبب لکھا جائے گا۔ اگر آپ صفحہ 54تا 55پر دی گئی سرگرمی ’بوجھ کا ترازو ‘ کرچکی ہیں تو ڈومینو کے سبب والے پہلو کے کارڈ یا کاغذ کے ٹکڑے پہلے ہی آپ کے پاس ہوں گے۔ سبب والے کاغذ کے پرزے اپنے ڈومینو ز کے ایک پہلو پر چپکا دیں۔ اگر ہر ڈومینو پر چپکانے کے لیے کافی تعداد نہ ہو تو اسباب کی نقلیں تیار کریں۔
ہر ڈومینو کے دوسرے سِرے پر عورت کا صحت کا مسئلہ یا اثر لکھا جائے گا جو آپ پہلے سے لکھ سکتی ہیں یا سرگرمی کے پہلے قدم کے طور پر تیار کرسکتی ہیں۔ ڈومینو کے صحت کے مسئلے والے سِرے پر رنگین روشنائی یا کاغذ استعمال کریں۔
ڈومینوز پر اسباب اور اثرات ایک سے زیادہ بار لکھے جاسکتے ہیں۔ یاد رکھیں کہ ایک سِرے پر موجود سبب کا اسی ڈومینو کے دوسرے سِرے پر موجود صحت کے مسئلے سے مطابقت رکھنا ضروری نہیں۔ انھیں آپس میں ملا دیں!
- ت کرنے کے لیے
- چار یا پانچ افراد کی ٹیمیں بنائیں۔ ہر ٹیم کو ڈومینوز کی یکساں تعداد دیں۔ کھیل شروع کرنے کے لیے ایک ڈومینو کو الگ رکھیں اور اسے زمین پر رکھ دیں یا دیوار سے چپکا دیں۔
- ہر ٹیم کی ایک باری ہوگی۔ پہلی ٹیم کی باری کے بعد اگلی ٹیم پہلی ٹیم کے ڈومینو ز کو دیکھے گی اور فیصلہ کرے گی کہ آیا ان کے پاس کوئی سبب یا صحت کا مسئلہ ہے جو پہلے سے رکھے ہوئے ڈومینوز سے مطابقت رکھتا ہے۔ یاد رکھیں کہ بہت سے اسباب کے لیے ایک سےزیادہ صحت کے مسائل ہوں گے اور صحت کے بعض مسائل کا تعلق صحت کے کسی اور مسئلہ سے ہوسکتا ہے۔
اس بارے میں سوچیں! ’فیصلے کرنے کا کوئی اختیار نہ ہونا ‘وہ سبب ہے جو ان تمام نقصان دہ اثرات سے مطابقت رکھتا ہے۔
پہلی ٹیم اپنے منتخب ڈومینوز رکھے گی۔ ٹیم کو ان کے درمیان جو تعلق نظر آتا ہے وہ بھی بتانا ہوگا۔ اگر ہر ایک متفق ہے تو ڈومینو وہیں رہے گا۔ اگر کوئی اختلاف کرتا ہے تو لوگوں کو اس کے بارے میں بحث کرنے کا موقع دیں اور اگر پھر بھی اختلاف باقی رہتا ہے تو ٹیم ایک باری سے محروم ہوجائے گی۔
اگر ٹیم کے پاس کوئی ڈومینو نہیں جو پہلے سے رکھے ہوئے ڈومینوز کے کسی سبب یا اثر سے تعلق رکھتا ہو تو وہ اپنی باری سے محروم ہوجائے گی۔
جو ٹیم سب سے پہلے اپنے تمام ڈومینوز استعمال کرلے گی جیت جائے گی۔
- خر میں گروپ سے کہیں کہ صنفی کردار اور خواتین میں اختیارات کے فقدان سے ان کے صحت کے مسائل کا کس طرح تعلق بنتا ہے ؟