Hesperian Health Guides

باب نمبر 3: صِنف اور صحت

اس باب میں:

HAW Ch3 Page 41-1.png

صِنف کے حوالے سے ہمارا تجربہ زندگی کے تجربے کا بنیادی حصہ ہے۔ بچے بہت چھوٹی عمر میں سیکھ جاتے ہیں کہ لڑکیوں کے جسم اور لڑکوں کے جسم میں جو فرق ہیں ان کی وجہ سے پوری زندگی ان سے یہ توقع کی جائے گی کہ وہ مختلف انداز میں دیکھیں، سوچیں، محسوس کریں اور عمل کریں۔

ہر سماج کی روایات، ثقافت، قوانین اور مذہب میں صنفی کردار اور توقعات مختلف ہوتی ہیں۔ اکثر مقامات پر لڑکوں اور مردوں کی حیثیت بلند ہے۔ انھیں جو حقوق اور رعایات حاصل ہیں وہ لڑکیوں اور عورتوں کو حاصل نہیں۔ جب عورتوں کی حیثیت مردوں سے بہت کمتر ہوتی ہے تو عورتوں کو تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے، طبی سہولتوں تک رسائی کم ہوتی ہے اور اپنی صحت سے متعلق معاملات میں فیصلے کرنے کا اختیار کم ہوتا ہے۔ چنانچہ لڑکیوں اور عورتوں کی صحت بہتر بنانے کے لیے یہ بے حد ضروری ہے کہ سماج میں صنف کے بارے میں پائے جانے والے ان قواعد وضوابط کو جاننے کی کوشش کی جائے جو نہ تو لکھے ہوتے ہیں، نہ انھیں بیان کیا جاتا ہے اور اکثر غیرشعوری طور پر کام کرتے ہیں۔عورتوں کو مردوں کے برابر درجہ اور حیثیت دلانے کے لیے جو بھی کام کیا جائے گا، وہ لڑکیوں اور عورتوں کے لیے صحت کی بہتر سہولتوں کی حمایت میں اہم قدم ہوگا۔

یہ تبدیلیاں لانا آسان نہیں! کچھ لوگ صنفی عدم مساوات کی حمایت کرتے ہیں-وہ چاہتے ہیں کہ معاملات جیسے ہیں ویسے ہی رہیں۔ کچھ ایسے ہوتے ہیں کہ عدم مساوات کو پسند تو نہیں کرتے لیکن سمجھتے ہیں کہ یہ موسم کی طرح ہے_ آپ اسے بدل نہیں سکتے۔ ایسے لوگوں کو یہ موقع نہ دیں کہ وہ آپ کے حوصلے پست کرسکیں۔ آپ صحت کے منتظمین، اساتذہ اور عام لوگوں کی ایک بڑھتی ہوئی لہر میں شامل ہورہے ہیں جو خواتین کی صحت میں بہتری کو یقینی بنانے کی خاطر تبدیلیاں لانے کے لیے اپنی طاقت اور تخلیقی قوت استعمال کررہے ہیں۔