Hesperian Health Guides
باب نمبر ۵: جنسی بیماریوں سے بچائو
ہیسپرین ہیلتھ ویکی > عورتوں کی صحت کا تحفظ عملی اقدامات کی کتاب > باب نمبر ۵: جنسی بیماریوں سے بچائو
جنسی بیماریوں سے بچائو کے لیے یہ بہت اہم ہے کہ لوگ ان کے بارے میں کسی پریشانی یا شرمندگی کے احساس کے بغیر سوچیں اور بات کریں۔ جنسی بیماریوں کے بارے میں گروپ میں بیٹھ کر بات کرنے سے لوگوں کو مدد ملتی ہے کہ وہ ان بیماریوں کے بارے میں بھی اتنی ہی آسانی سے بات کرسکیں جیسے ہیضہ یا فُلو کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ گروپ مباحثے سے لوگ یہ بھی جان لیتے ہیں کہ کوئی جنسی بیماری کس طرح صرف ایک انسان کو نقصان نہیں پہنچاتی۔ جنسی امراض کے بارے میں گروپ کی بات چیت پورے سماج میں ان بیماریوں سے بچائو کے طریقوں کو پھیلانے میں مدد دیتی ہے۔